سوئی سدرن کی جانب سے مستونگ، پشاور اور بنوں دھماکوں کے شہدا کی یاد میںدعائیہ تقریب

پیر 16 جولائی 2018 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) سوئی سدرن گیس کی جانب سے مستونگ، پشاور اور بنوں میں بم دھماکوں میں ہونے والے شہدا کی یاد میں ایس ایس جی سی ہیڈ آفیس میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں کمپنی کے ایکٹنگ مینیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت، ڈی ایم ڈی وسیم احمد۔، ایس جی ایم ایچ آر اسد سعید ، ایس جی ایم جنرل سروسز عامر ممتاز خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایل پی جی عاصم ترمزی ، جی ایم ایچ آر شہباز اسلام، ایکٹنگ جی ایم ایڈمن سروسز کرنل( ر) شعیب قریشی۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایم کارپوریٹ کمیونیکیشنز سلمان صدیقی، ایس ایس جی سی آفیسرس ایسوسیئشن۔ ایس ایس جی سی وومین آفسرس ایسوسیشن اور سی بی ای کے نمائندگان سمیت کمپنی کے دیگر افسران و اسٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شہدا کی مغفرت اور بلند درجات جبکہ بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیںمانگی گئی۔ اس کے علاوہ مملکت پاکستان کی کسی امکانی خطرے سے محفوظ رکھنے اور پاکستان کے استحکام کے لئے خصوصی دعا مانگی گئں۔ تقریب کا آغاز اللہ پاک کے پاک کلام سے کیا گیا جب کہ شہیدوں کی مغفرت اور زخمیون کی جلد صحتیابی کے لئے کارپوریٹ کمیونیکیشن کے چیف منیجر محمد علی گوہر نے دعا کروائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں