ماضی میں سندھ حکومت نے کراچی کے بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی، کیپٹن (ر) رضوان

پیر 16 جولائی 2018 23:34

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے پی ایس 88 کیپٹن (ر) رضوان نے کہا ہے کہ سندھ کی ماضی کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے ، عوام آج بھی بنیادی مسائل سے دوچار ہیں، عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اپنے حلقے کے مسائل حل کرونگا۔ ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقے میں مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کیپٹن( ر )رضوان نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے 10سالوں میں کراچی کے بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس 88کے عوام کو پانی ، سیوریج اور گندگی جیسے دیگر مسائل سے حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 25جو لائی کو ہونے والے انتخابات میں عوام قابل اور مخلص امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ کیپٹن (ر) رضوان نے کہا کہ ماضی کی حکومت کے بھرتی کئے گئے سرکاری ملازم تحریک انصاف کے امید وار وں کو کامیابی سے نہیں روک سکیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں