غوثیہ جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل الزماں کی آصف علی زرداری سے ملاقات

مخدوم خاندان پیپلزپارٹی کا حصہ ہے اورہمیشہ پیپلزپارٹی کے ساتھ سیاست میں سرگرم رہے گا ، مخدوم جمیل الزماں

پیر 16 جولائی 2018 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اورغوثیہ جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل الزمان نے بلاول ہائوس کراچی میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی اورانتخابات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ضلع مٹیاری کی انتخابی صورتحال کے علاوہ مستقبل میں سندھ کی سیاسی صورتحال اورمخدوم فیملی کے تحفظات پربھی بات کی گئی۔ مخدوم جمیل الزمان نے کہا کہ مخدوم خاندان پیپلزپارٹی کا حصہ ہے اورہمیشہ پیپلزپارٹی کے ساتھ سیاست میں سرگرم رہے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں