سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا بجٹ برائی2018-19تاحال منظور نہ کئے جانے سے ایس بی سی اے میں تمام مالیاتی امور ٹھپ ہوکررہ گئے

پیر 16 جولائی 2018 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) وزارت بلدیات حکومت سندھ کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی ای) کا بجٹ برائی2018-19تاحال منظور نہ کئے جانے سے ایس بی سی اے میں تمام مالیاتی امور ٹھپ ہوکررہ گئے ہیں۔ سامان کی خریداری نہیں ہوسکی۔ ادارے کی جانب سے مختلف شعبوں کو کی جانے والی ماہانہ ادائیگیاں بھی رک گئی ہیں۔

(جاری ہے)

باخبرذرائع کے مطابق لوکل گورئمنٹ کی جانب سے ایس بی سی اے کامالی سال2018-19کا سالانہ بجٹ تاحال منظور نہیں کیا گیا ہے،کئی ہفتے قبل بھیجی گئی فائل ابھی منظوری کی منتظر ہے۔وزارت بلدیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول کا سالانہ بجٹ منظور کرنے کیلئے صرف سیکریٹری بلدیات کے حتمی دستخط باقی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایس بی سی اے کا بجٹ منظور نہ ہونے سے ادارے کے مالیاتی معاملات شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں،ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کو انکے واجبات بھی ادا نہیں کئے جارہے اسی طرح ادارے کا نظم ونسق چلانے کیلئے استعمال ہونے والا سامان کی خریداری بھی رک گئی ہے اور روزمرہ امور بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں