جامعہ کراچی، ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پیر 16 جولائی 2018 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنزکے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام (2018-19 ء ) میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 19 جولائی 2018 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں