کراچی: سلطان آباد میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن

پیر 16 جولائی 2018 23:59

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران منشیات فروش کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سلطان آباد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاشی اور کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔پولیس اور رینجرز نے آپریشن کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے گیارہ سو گرام چرس اور تین موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں