جامعہ کراچی، ایم اے سال اول وآخر بین الاقوامی تعلقات اوورسیز سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

منگل 17 جولائی 2018 20:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایم اے سال اول وآخر بین الاقوامی تعلقات اوورسیز سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق ایم اے سال اول کے امتحانات میں 09 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 03 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 66.67 فیصدرہا۔ایم اے سال آخرکے امتحانات میں 11 طلبہ شریک ہوئے،02 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 08 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 90.91 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں