مجلس وحدت نے تکفیریت کیخلاف قدم اٹھایا ہے،علامہ محمدعلی عابدی

منگل 17 جولائی 2018 21:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواربرائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 254 علامہ محمد علی عابدی اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 125 سے امیدوار میر تقی ظفر کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ علماء ، ذاکرین، ماتمی انجمنیں، اہل سنت تنظیموں سے ملاقاتوں کے ساتھ، حلقہ کے عوام اور شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انتخابی مہم میں علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، میثم عابدی، علامہ صادق جعفری، زین رضوی سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

فیڈرل بی ایریابلاک 16میں عوامی رابطہ مہم کے دوران علامہ محمدعلی عابدی اور میر تقی ظفر نے کہا ہے کہ مجلس وحدت نے تکفیریت کیخلاف قدم اٹھاہے، جن لوگوں کے آباو اجداد نے پاکستان بنایا تھا آج انہی کی اولادوں کو دیوار سے لگانے کی سازش ہورہی ہے، لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران نے کراچی کی عوام کی کمر توڑ دی ہے، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کے ذریعے پاکستان کو دہشت گرد ملک ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مجلس وحدت کی بابصیرت قیادت ان تمام سازشوں کیخلاف نبردآزما ہے اور انشاء اللہ 25 جولائی کو این اے 254 اور پی ایس 125 کی عوام ایم ڈبلیو ایم کے ایجنڈے کی تائید کرتے ہوئے خیمہ کے نشان پر مہر لگاکر ملک دشمن قوتوں کو دندان شکن جواب دیں گے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں