عوامی نیشنل پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے درمیان کراچی کی مزید نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہوگئی

منگل 17 جولائی 2018 23:18

عوامی نیشنل پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے درمیان کراچی کی مزید نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے درمیان کراچی کی مزید نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہوگئی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ247۔NA پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار افنان اللہ خان کی حمایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے مطابق مسلم لیگ (ن) اسی حلقے میں صوبائی اسمبلی کے حلقے PS-110 پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالقیوم سالارزئی کی حمایت کرے گی۔۔247۔NA پر افنان اللہ خان اورPS-110 پر عبدالقیوم سالارزئی عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوار ہوں گے ۔ترجمان اے این پی نے کہا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے صوبے بھر میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں