عثمان انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام مہران شوگر مل کے ملازمین کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 18 جولائی 2018 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے زیراہتمام مہران شوگر مل ٹنڈواللہ یار کے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا موضوع ’’برقی آلات کی پہچان، استعمال اور دیکھ بھال‘‘ ہے۔ اس ورکشا پ کا مقصد تعلیمی شعبے اور انڈسٹری کے مابین حائل خلیج کو کم کرنا تھا۔

چالیس گھنٹوں پر محیط ورکشاپ 12جولائی کو شروع ہوئی اور 20جولائی تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

عثمان انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ انجینئر بلال خان اور انجینئر عمیر عثمان اور ورکشاپ کے تربیت دہندگان ہیں۔ انجینئر بلال خان نے ورکشاپ کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ریفریشر کورس تجربہ کار و ناتجربہ کار دونوں طرح کے ملازمین کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔ برقی آلات کے متعلق تھیوریٹکل علم اور سمجھ بوجھ سے ملازمین کی استعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ مسائل کی نشاندہی کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس تربیت سے انھیں اپنے روزمرہ کے امور کے دوران بجلی سے متعلق متعدد تکنیکی خرابیوں سے نمٹنے میں مدد حاصل ہوگی ۔ انجینئر عثمان نے کہا کہ اس کورس سے ملازمین کو تکنیکی خرابیوں کے متبادل حل ڈھونڈنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں