ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر گجو، گھارو، دھابیجی، ٹھٹھہ سمیت دور دراز علاقوں میں ضعیف وبزرگ پنشنرز کی تصدیق کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

بدھ 18 جولائی 2018 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی خصوصی ہدایات پر چلیہ ،گجو ،گھارو،دھابیجی ، ٹھٹھہ سمیت دیگر دوردراز علاقوں میں رہائش پذیر واٹربورڈ کے ضعیف و بزرگ پینشنرز کی ان کے قریبی علاقوں میں تصدیق کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ضعیف و بزرگ پینشنروں کے شہروں و قصبات کے قریب جا کر ان کی تصدیق کرے گی، ایم ڈی واٹربورڈ نے یہ اقدام کراچی کے مضافات اور دیگر شہروں میں رہائش پذیر آؤٹ اسٹیشنزکے ضعیف و بزرگ پینشنرز کو ان کے اپنے شہروں سے کراچی آکر دفتروں کے چکرلگانے کی زحمت سے بچانے کیلئے اٹھایا ہے ، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے گذشتہ دنوں واٹربورڈ کے مرکزی دفتر میں قائم فنڈز، پینشن ،فنانس سمیت دیگر دفاتر کا دورہ کیا تھا ،اس موقع پر انہوں نے واٹربورڈ افسران کو ہدایت کی تھی کہ آؤٹ اسٹیشنز اور ملحقہ علاقوںمیں آباد واٹربورٖڈ کے بزرگ و ضعیف پینشنرز کی تصدیق ان کے قریبی علاقوں میں ہی کی جائے ،تاکہ واٹربورڈ کے ضعیف و بزرگ پینشنرز کسی قسم کی دقت اور طویل سفر سے بچ سکیںان ہدایات پر ڈائریکٹر فنڈز اینڈ ایڈمنسٹریشن محمد ثاقب نے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ،کمیٹی کے کنوینئر اکاؤنٹ آفیسر فنانس عرفان حمید ہیں جبکہ اراکین میں ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹرعیسیٰ رضا ، سپرنٹینڈنٹ فنانس ذوالفقار عالم،سینئر آڈیٹر سلیم صدیقی اور سینئر آڈیٹر پینشن شمشاد شامل ہیں،کمیٹی نے گزشتہ روز گھارو ریسٹ ہاؤس میں گھارو اور قریبی شہروں میں رہائش پذیر 35 سے زائد ضعیف پینشنروں کی ویریفکیشن مکمل کرلی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں