میٹروپولیٹن کمشنر سیف الرحمن ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ تعینات

بدھ 18 جولائی 2018 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفیکیشن نمبر F.

(جاری ہے)

2(3)/2018-Cord، بتاریخ 10جولائی کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کر اچی کے میٹروپولیٹن کمشنر کووزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے 25 جولائی 2018 تک کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا ہے ، حکم نامے کے تحت میٹروپولیٹن کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے میئر کراچی کو تفویض کردہ فرائض انجام دیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں