سر سبز ، شاداب اور پر امن کراچی کے خواب کو پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی تعبیر دے سکتی ہے،علی اکبر گجر

قائد نواز شریف کے شیر اب کسی قوت کو قومی یکجہتی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،صدر مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن

جمعرات 19 جولائی 2018 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نے کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو ووٹ دے کر اسمبلیوں تک پہنچائیں․کراچی کے امن و سکون کا تسلسل میاں محمدنواز شریف کی قیادت ہی یقینی بنا سکتی ہی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ سر سبز ، شاداب اور پر امن کراچی کے خواب کو پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی تعبیر دے سکتی ہی․ جھوٹ اور فریب کے نعروں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا لیکن قائد نواز شریف کے شیر اب کسی قوت کو قومی یکجہتی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گی․ ․پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر نے مسلم لیگ(ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار برائے حلقہ NA-244 کے امیدوار ڈاکٹر مفتاح اسما عیل اور صوبائی حلقیPS-103 کے امیدوار علی عاشق گجر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ اور اس سے متصل آبادیوں میں مقامی باشندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک میں واحد قومی جماعت ہے جس کی ملک کے ہر انتظامی یونٹ میں مضبوط تنظیمی شاخیں اور کروڑوں اراکان ہیں․ علاقائی اور لسانی گروہوں کی سیاست پاکستان اور کراچی کی ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اس لئے کراچی کے باشعور اعلی تعلیمیافتہ ووٹرز لسانیت، علاقائیت اور گروہی سیاست کرنے والوں کو پاکستان کی سیاست سے ہمیشہ کے لئے بے دخل کر کے ایک تابناک مستقبل کی بنیاد رکھیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی اسمبلی کے لئے امیدوار علی عاشق گجر نے اپنے حلقہ انتخاب گلستان جوہر ، گلشن جمال کے مختلف بلاکس کے ووٹرز کے ساتھ براہ راست رابطوں کے دوران حلقے کے نوجوان ووٹرز کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کا حصہ بن کر کراچی کی معاشی خوشحالی میں کردار ادا کرنے پر زور دیا․ میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار علی عاشق گجر نے کہا کہ کراچی کی اصل قوت ہمارے نوجوان ہیں جن کے سامنے ماضی کا آگ و خون میں لپٹا کراچی بھی ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنمائی میں امن اور خوشحالی کا گہوارہ بننے والا مستقبل کا کراچی ہی․ کراچی کے نوجوان اپنے شہر کی کی خوشیاں برقرار رکھنے کے لئے اپنے والدین سمیت خاندان کے ہر فرد کو شیر کے نشان کو ووٹ دینے کے لئے آمادہ کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں