کراچی، محکمہ ایکسا ئز انسدا د منشیا ت ونگ کو فعا ل بنا نے کیلئے تما م اقدا ما ت کئے جا رہے ہیں، مشتا ق احمد شا ہ

تا کہ صوبے میں منشیا ت فروشوں کی سر گرمیوں کو قلع قمع کیا جا سکے ،انسدا د منشیا ت ونگ میں مجمو عی طو ر پر مختلف کیڈرمیں 328پو سٹ ہیں جن میں سے زیا دہ تر کو فو ری پرُ کر نے کی ضر ورت ہے،صوبا ئی نگرا ن وزیربرا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن

جمعرات 19 جولائی 2018 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) صوبا ئی نگرا ن وزیربرا ئے آبپا شی بین الصوبائی را بطہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ودیہی ترقی اور ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مشتا ق احمد شا ہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسا ئز انسدا د منشیا ت ونگ کو فعا ل بنا نے کیلئے تما م اقدا ما ت کئے جا رہے ہیں تا کہ صوبے میں منشیا ت فروشوں کی سر گرمیوں کو قلع قمع کیا جا سکے یہ با ت انہو ں نے جمعرات کے روزاپنے دفتر میں محکمہ ایکسا ئز انسدا د منشیا ت ونگ کے ڈائریکٹرجنرل شعیب احمد صدیقی سے بریفنگ لیتے ہوئے کی۔

اس مو قع پر ڈائریکٹرجنرل شعیب احمد صدیقی نے بتا یا کہ انسدا د منشیا ت ونگ میں مجمو عی طو ر پر مختلف کیڈرمیں 328پو سٹ ہیں جن میں سے زیا دہ تر کو فو ری پرُ کر نے کی ضر ورت ہے ۔ڈائر یکٹر جنرل نے مزید بتا یا کہ کرا چی ڈائر یکیوریٹ میں 79حیدرآبا د میں 70میر پو ر خا ص میں 45شہید بے نظیرآبا د میں 35سکھر میں 58اور لاڑکا نہ میں 41پو سٹ ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی نگرا ن وزیر برا ئے آبپا شی بین الصوا بائی را بطہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی تر قی اور ایکسا ئز ٹیکسیشن مشتا ق احمد شا ہ نے ڈائریکٹر جنرل کو ہدا یت کی کہ وہ انسدا د ونگ میں بھر تیو ں میں شفا فیت بر قرا ر رکھنے کے لئے گر یڈ 14اور اس سے اگلے گریڈ میں بھرتی کو سندھ پبلک سروس کے ذریعے کی جائیں بر یفنگ میں ڈائر یکٹر جنرل انسدا د منشیا ت ونگ شعیب احمد صدیقی نے نگرا ن صوبا ئی وزیر مشتا ق احمد شا ہ کو اپنے ڈائر یکیو ریٹ کو درپیش مسا ئل سے متعلق آگا ہ کیا۔

نگرا ن صوبا ئی وزیر مشتا ق احمد شا ہ نے نئے تخلیق ہو نے والے ڈائر یکیو ریٹ کے مسا ئل کے حل کی یقین دہا نی کرا ئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں