کراچی، ہمیں جنگی بنیا دو ں پر اپنی آبا د ی کو کنٹرو ل کر نے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر سعد یہ ورک رضوی

ہم کتنا ہی اپنے وسائل کو بڑھانے اور بچا نے کی کو شش کر لیں مگر جب تک اپنی آبا دی کو کنٹرو ل کر نے کی مضبو ط منصو بہ بندی نہیں کر یںگے ہم خوشحال نہیں ہو سکتے،نگرا ن صو با ئی وزیر برا ئے محکمہ بہبو د آبا دی ،صحت اور تعلیم

جمعرات 19 جولائی 2018 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) نگرا ن صو با ئی وزیر برا ئے محکمہ بہبو د آبا دی ،صحت اور تعلیم ڈاکٹر سعد یہ ورک رضوی نے کہا ہے کہ ہمیں جنگی بنیا دو ں پر اپنی آبا د ی کو کنٹرو ل کر نے کی ضرورت ہے ۔ہم کتنا ہی اپنے وسائل کو بڑھانے اور بچا نے کی کو شش کر لیں مگر جب تک اپنی آبا دی کو کنٹرو ل کر نے کی مضبو ط منصو بہ بندی نہیں کر یںگے ہم خوشحال نہیں ہو سکتے ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے محکمہ بہبو د آبا دی سندھ اور این جی اوز کے تعا ون سے عا لمی یوم آبا دی کے مو ضو ع پر منعقدہ سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر سیمینا ر کے شر کا ء سے خطا ب کرتے ہو ئے نگرا ن صو با ئی وزیر نے کہا کہ دنیا میں وسا ئل کی جنگ کا آغا ز ہو گیا ہے اور تما م تر قی یا فتہ مما لک اپنے وسا ئل کو مدنظر رکھتے ہو ئے اپنی آبا دی کو کنٹرول کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چا ئنا کی "ایک بچہ "پا لیسی ہما ر ے سامنے ہے ۔ہم دنیا کو اپنی بے بسی کیلئے جو ابدہ ہو نے سے قبل اپنی قو م اور غریب عوام کو جو ابدہ ہیں ۔ڈاکٹر سعدیہ ور ک رضوی نے مزید کہا کہ ہمیں ملک بھر میں ایک وسیع آگا ہی مہم شرو ع کر نے کی ضرورت ہے جس میں عوام کو تر بیت اور شعو ر دیا جائے کہ خا ندانی منصو بہ بندی ہما ر ے خو شحا ل مستقبل کی ضما نت ہے ۔بچو ں کی پیدا ئش میں وقفہ ما ں کی صحت کیلئے فائدہ مند اور پو ر ے خا ندا ن کی خو شحا لی کی ضا من ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن وسا ئل کی کمی اور بحرا ن دو ر سے گزر رہا ہے اسے مد نظر رکھتے ہو ئے آبا دی کے مسئلے کو ہنگا می بنیا دو ں پر حل کر نے کی ضرورت ہے ۔تقریب سے مہما ن خصو صی شہنا ز وزیر علی ،محکمہ بہبو د آ با دی کے سیکریٹری لئیق احمد اور دیگر معززین نے بھی خطا ب کیا اور پا کستا ن کے بڑ ھتے مسائل میں آبا دی کے مہلک کر دا ر پر رو شنی ڈالی ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں