سندھ پولیس نے مختلف کاررراوئیوںکے دوران صوبے سے 30 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 20 جولائی 2018 19:15

سندھ پولیس نے مختلف کاررراوئیوںکے دوران صوبے سے 30 ملزمان کو گرفتار کر لیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) سندھ پولیس نے کارروائیوںکے دروان صوبے سے 30 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران سندھ پولیس نے 6 مفرور اور 15 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر 30 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک رائفل، ایک کلاشنکوف، 6 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کر لئے۔

حیدرآباد پولیس نے جرائم کے خلاف کی جانے والی چھاپہ مار کارروائی میں ایک ملز م کو گرفتار کر کے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ راؤنڈز برآمد کر لی۔ سکھر پولیس نے جرائم کے خلاف کی جانے والی چھاپہ مار کارروائی میں 5 مفرور اور 15 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کے خلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیس ر ینج، ڈسٹرکٹس، زونز کی سطح پر جرائم کے خلاف پولیس آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوںمیں ملوث گروہوں، ان کے کارندوں اور سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے۔ مز ید براں انہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹر نمبر 4 میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں