ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس نے کارروائیوں کے دروان 6 ملزمان کوگرفتار کر کے منشیات، اسلحہ برآمد کر لیا

جمعہ 20 جولائی 2018 19:15

ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس نے کارروائیوں کے دروان 6 ملزمان کوگرفتار کر کے منشیات، اسلحہ برآمد کر لیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس نے کارروائیوں کے دروان 6ملزمان کوگرفتار کر کے منشیات،اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس میڈیا سیل کورنگی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے حکم پر مختلف تھانہ جات میںسٹریٹ کریمنل اور گٹکا مافیا کیخلاف آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ملزمان سے 1پستول،495 گرام چرس اور 10کلو گرام گٹکا برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کھوکراپار پولیس نے دوران گشت دو سٹریٹ کریمنل محمد عابد عرف موٹا اور عمران عرف بلا کو مدینہ کالونی جھنڈا چوک سے گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے ایک ریوالور 7 گولیاں اور 250 گرام چرس برآمد کر لی۔شاہ فیصل کالونی پولیس نے ملزم جمشید علی کو گرفتار کر کے 95 گرام چرس برآمد کرلی ۔دوران گشت لانڈھی پولیس نے ایک ملزم وارث کو گرفتار کرکے 10 کلو گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔دوران گشت سودآباد پولیس پارٹی نے ایک ملزم محمد رضوان کو گرفتار کیا جس سے 150 گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔اسطرح دوران گشت تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزم مٹہیلا کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں