فلسطین اور کشمیر جیسے عالمی مسئلہ کے حل کے لئے ملک میں با صلاحیت قیادت کی ضرورت ہے،علما ء کرام

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) گانے بجانے سے تبدیلی نہیں آئے گی۔فلسطین اور کشمیر جیسے عالمی مسئلہ کے حل کے لئے ملک میں با صلاحیت قیادت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار مختلف مکتبہ فکر کے علماء مفتی وجیہہ الدین ،مولانا سید زیدی ،مولانا مختار مکی اور مولانا اقبال نے کراچی پریس کلب میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مطالبات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کئے۔اگر الیکشن نہیں سلیکشن ہوا توملت اسلامیہ اور ملک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غلط پالیسیوں کے سبب افرا تفری ، لوٹ کھسوٹ ، قتل و غارت گیری اور مسلسل بم دھماکے ہو رہے ہیں ۔ جس سے ہزاروں گھر اجڑ چکے ہیں ۔ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف مکاتب فکر ، مشائخ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عوام 25 جولائی کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں