پی ایس 116پرمتحدہ مجلس عمل کے امیدوارمولانا عمرصادق کی پوزیشن مستحکم ہوگئی

بھرپورانتخابی ریلی کے بعدایک ہی دن میں 14 کارنر میٹنگ اورانتخابی دفاتر کے افتتاح کی تقریبات کا انعقاد،عوام کی کثیرتعداد میں شرکت

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پی ایس 116میںمتحدہ مجلس عمل کے امیدوارمولانا عمرصادق کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے،عظیم الشان انتخابی ریلی کے بعدایک ہی دن میں 14 کارنر میٹنگ اورانتخابی دفاتر کے افتتاح کی تقریبات کا انعقاداورعوام کی کثیرتعداد میں شرکت نے پی ایس 116 اوراین اے 249 پر ایم ایم اے کی برتری ثابت کردی،پختون برادری اور اردواسپیکنگ برادری کے علاوہ، ہزارے وال ، پنجابی ،باجوڑی ، کوہستانی، آفریدی ، سواتی اور دیگر برادریوں کے عمائدین نے مولانا عمر صادق اور سید عطاء اللہ شاہ کی حمایت کا اعلان کردیا،انتخابی ریلی ریلی نے پی ایس 116 کے تقریباتمام علاقوں میں گھومی اور تمام راستے ریلی کے شرکاء کا عوام نے استقبال کیا اور پھول نچھاور کئے۔

(جاری ہے)

ریلی میں این ای249کے امیدوارسیدعطاء اللہ شاہ ، ڈاکٹرعطاء الرحمن،مولانا ہارون الرشید،مفتی فیض الحق اور دیگرعلماء کرام بھی شریک ہوئے،ریلی اور کارنر میٹنگ کے شرکاء سے بلدیہ ٹائون کے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے مولاناعمرصادق نے کہاکہ انتخابات میں مقابلہ دو امیدواروں کے درمیان نہیں بلکہ تہذیبوں اور نظریوں کے درمیان ہے، یہ مقابلہ باپردگی اور بے پردگی ، غیرت اور بے غیرتی،حیاء اور بے حیائی اور مسجد اور گمراہی کے درمیان ہے، بلدیہ ٹائون کے غیرت مند ووٹر دولت کے جنون اور اقتدار کے غرور کو عبرت ناک شکست دیں گے،ملک کے تمام مسائل کا حل دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے،ایم ایم ای25جولائی کو حیران کن نتائج دیگی، بعض سیاسی جماعتیں ملک میں مغربی کلچر کو فروغ دینا چاہتی ہیں جبکہ ایم ایم اے اس مقابلے میں قرآن اور سنت کے کلچر کو فروغ دینا چاہتی ہے ، عوام نے بھرپور استقبال اورپذیرائی سے ثابت کردیا کہ پی ایس 116 علماء کرام اور ایم ایم اے کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں