کراچی، شہر کو صاف ستھرارکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی سعید احمد منگھیجو نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرارکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ملازمین کو قانونی طور پر حاصل مراعات دینا ہماری اولین ترجیح ہے ۔بورڈ کے آئندہ اجلاس میں چارٹر آف ڈیمانڈکو ایجنڈے کا حصہ بنادیا ہے ۔منظوری آنے پر ملازمین کو مراعات دی جائیں گی ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میونسپل ورکرزٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،رہنمائوں گل اسلام ،راجہ عاصم شہزاد ،جان محمد بلوچ ،وارث گلناز ،غلام حسین شاہ ،عبدالحمید اعوان ،محمد یوسف پر مشتمل نمائندوں سے سندھ سولڈ ویسٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشن غلام عباس منگریواور چائینز کمپنی کے منیجر عبدالعزیز ،مس خدیجہ کے درمیان ہونے والی میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے انہیں 25فیصد اضافی الائونس کی تمام ملازمین کو ادائیگی ،تنخواہوں میں کٹوتی بندکرنے ،گذشتہ برس عیدالاضحی پر کام کرنے والے عملے کو اعزازیئے کی ادائیگی ،میڈیکل کی سہولتوں کی فراہمی ،اضافی ڈیوٹیوں پر اوورٹائم کی ادائیگی ،بائیومیٹرک سسٹم کی حاضری کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے رجسٹرسے بھی مدد لینے ،بیمار اور میڈیکل ان فٹ ملازمین کو ریٹائر کرنے ،ریٹائر ملازمین کی جگہ اسکے بچے کو متبادل روزگار فراہم کرنے ،سرکاری مشینری کو ناکارہ بنانے سے بچانے کے لیے اسکی فوری مرمت کا بندوبست کرنے اور بیکار بیٹھے ڈرائیوروں کو چائینز کمپنی کی گاڑیاں دینے ،کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی کٹوتی بند کرنے اور انہیں بے روز گاری سے بچانے سمیت اہم مسائل سے تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے دلائل کے طور پر SAMAAمعاہدہ ،چائینز کمپنی کا معاہدہ کونسل کی قرار داد اور ملکی قوانین کا حوالہ دیا ۔

جس سے اتفاق کرتے ہوئے بورڈ میٹنگ میں مسائل حل کروانے کی انہیں ایم ڈی سولڈ ویسٹ نے یقینی دہانی کروادی ۔ جس پر الائنس کے رہنمائوں نے انکا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں