کراچی، آزاد امیدوارایاز میمن موتی والا نے نگراں صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سے سیکورٹی مانگ لی

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) آزاد امیدوارایاز میمن موتی والا کا پی ایس 110پی ایس 111اور اپنے انتخابی حلقے این اے 243کے لیے نگراں صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سے سیکورٹی مانگ لی ، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہما رے کھولے گئے انتخابی دفاتر میں جو کارکنان موجود ہیں ان کی آنکھوں کے سامنے موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد پوسٹروں کو پھاڑ کرچلے جاتے ہیں جبکہ وہ اپنی جانوں کے ڈر سے چپ سادھے رکھتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس ساری صورتحال میں میرے تینوں ہی حلقے حساس قسم ہے لہذا اس قسم کے واقعات کی بناپر مجھے سیکورٹی فراہم کرنا متعلقہ اداروں کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ مجھے کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سنھری خواب دکھائیں گے ہیں اور کہاگیاہے کہ میں انکے حق میں دستبردار ہوجاؤں مگر میری ایک الگ پہچان ہے میرے کارکنان و سپورٹر کبھی یہ برداشت نہیں کریگے کہ میں الیکشن سے باہر ہوجاؤں ان کا کہنا تھا میں ہار جیت کے لیے انتخابات میں نہیں کھڑا ہوا ہوں بلکہ اس ملک کی عوام کو شعور دینے کے لیے سیاست کے میدان میں قدم رکھاہے کیونکہ جب تک مخلص لوگ اس ملک کی سیاست میں نہیں آئینگے اس ملک کی عوام کو چوروں اور ڈاکوؤں سے نجات نہیں ملنے والی اس موقع پر ان کی لیگل وپولیٹیکل ایڈوائز عامرضیا،سہل افضل جٹ سمیت دیگر رہنمابھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے انتخابی دفاتر پر جو خوف کا ماحول ہے اس کو دور کرنے کے لیے ہمیں سیکورٹی فراہم کرنا بہت ضروری ہے تاکہ الیکشن کے پرفضائ ماحول میں عوام کو اپنا حق اداکرنے کا موقع مل سکے ،ایاز میمن کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی لوگوں کے زہنوں سے آنی ہے جب تک لوگ خود کو نہیں بدلیں گے ملک بھی نہیں بدلنے والا اور نہ ہی عوام کے حالات بدلیں گے جب تک اچھے اور ترقی پسند حکمران اس ملک میں اپنا اقتدار نہیں بنالیتے میں ہردور میں الیکشن لڑتا رہونگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں