ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے لواحقین کو واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنا دی۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر کورنگی کراچی قرةالعین میمن نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے لواحقین کو بقایا جات کی بروقت ادائیگی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں بقایا جات کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم ملازمین کے لواحقین میں بقایا جات کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر چیک وصول کرنے والوں نے ڈپٹی کمشنر کورنگی کا شکریہ ادا کیا۔ قرة العین میمن نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے اور اسے یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ مستقبل میں کسی ملازم کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں