سپریم کورٹ نے اسلام آباد سے اسکردو کے پی آئی اے کے مہنگے کرایوں پر پی آئی اے، سول ایوی ایشن اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے
چیف جسٹس نے پی آئی اے ائیر سفاری بد انتظامی اور مارخور کے نشان سے متعلق سی ای او پی آئی اے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تقرری، تنخواہ اور مراعات لینے سے متعلق معاملہ نیب کو بھیج دیا
اتوار 22 جولائی 2018 16:00
(جاری ہے)
اسلام آباد سے اسکردو کے پی آئی اے کے مہنگے کرایوں پر عدالت برہم ہوگئی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے نجی ایئر لائنز کو بھی شمالی علاقہ جات میں آپریٹ کرنے کی اجازت دیں۔ سپریم کورٹ نے پی آئی اے، سول ایوی ایشن اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ شمالی علاقہ جات کے لوگ ملک سے محبت کرتے ہیں۔ مہنگے کرایوں سے شمالی علاقہ جات کی سیاحت بھی متاثر ہوتی ہے لوگوں نے جانا چھوڑ دیا ہے۔ صرف یکطرفہ کرایہ 12 ہزار 3 و روپے مسافروں کے ساتھ ذیادتی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام رو رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اتنے مہنگے کرایوں پر سیاحت متاثر ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ اس کرائے پر نظر ثانی کریں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں ائیر سفاری پر کون کون گیا، اجازت کس نے دی۔ سی ای او پی آئی اے مشرف رسول نے بتایا کہ کل 112 مسافر تھے جن میں 42 مہمان مسافر تھے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کیا ان 42 مہمان مسافروں سے کرایہ لیا گیا۔ سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ ان 42 مہمان مسافروں سے کرایہ نہیں لیا گیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 42 مہمان مسافروں کو کس نے منتخب کیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ آپ کتنی تنخواہ لیتے ہیں۔ مشرف رسول نے بتایا میری 14 لاکھ تنخواہ ہے۔ عدالت نے سی ای او کو 42 مہمان مسافروں کے اخراجات ذاتی تنخواہ سے ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ان کی تقریری کے لیے کابینہ کے اجلاس کا کیا ہوا۔ کیوں نہ ایسے افسر کو معطل کر کے دوسرے کو تعینات کردیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے منع کیا تھا کہ مارخور کا نشان نہ لگائیں اور لگائے گئے نشان ہٹائیں۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل اسلام آباد سے کراچی آتے ہوئے بھی مارخور کا نشان دیکھا۔ سی ای او نے کہا کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا جاتا۔ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہماری وجہ سے کون سا کام روکا ہوا ہے۔ سی ای او نے کہا کہ ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، ہم کوئی غلط کام نہیں کر رہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سفارش پر بھرتی ہو کر ایسے کام کرتے ہیں۔ عدالت نے مارخور کی تصویر پر سی ای او مشرف رسول کو توہین عدالت کے بھی نوٹس جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نیب کو سی ای او پی آئی اے کی تقرری، تنخواہ اور مراعات لینے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے ..
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
ہم نے جو تیاری کی تھی اس کے مطابق نہیں کھیل پائے، محتشم رشید
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا ..
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام ..
لیاقت آباد کے تاجر سے 10لاکھ بھتہ طلب کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار
ایرانی صدر کے دور ہ کراچی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، ڈی آئی جی سیکیورٹی
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی