چیف جسٹس ثاقب نثارنے جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر کا نوٹس لے لیا،پیمرا سے تقریر کا مکمل ریکارڈ طلب

اتوار 22 جولائی 2018 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے جسٹس شوکت صدیقی کی تقریرکا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے تقریر کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ۔ ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس شوکت عزیز کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے فاضل جج کی تقریر کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا تھا کہ اسلام آباد کے ایک جج کا بیان پڑھا جس پر بہت افسوس ہوا، بطور عدلیہ سربراہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم پر کسی کا دبا ئو نہیں۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ہم پوری طرح آزاد اور خود مختار کام کر رہے ہیں اور میں سختی کے ساتھ واضح کر رہا ہوں کہ ہم پر کوئی دبا نہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں