ماحولیاتی سے متعلق درخواست، عدلیہ کے اختیارات محدود ہیں ، قانون سازی نہیں کر سکتے ، قابل عمل تجاویز دی جائیں عمل درآمد کرائیں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس

اتوار 22 جولائی 2018 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ماحولیاتی سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے اختیارات محدود ہیں ، قانون سازی نہیں کر سکتے ، قابل عمل تجاویز دی جائیں عمل درآمد کرائیں گے ۔ اتوار کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا کراچی پورٹ سے کوئلہ اٹھا لیا گیا ہے انہوں نے کہ اکہ عدلیہ کے اختیارات محدود ہیں قانون سازی نہیں کر سکتے ، قابل عمل تجاویز دی جائیں عمل درآمد کرائیں گے ،ماحولیاتی آلودگی پر اسلام آباد میں سیمینار ہورہا ہے ۔ ملک بھر سے ماہرین ماحولیات کو دعوت دی جائے گی ، 20ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں