مجھے جسٹس ہانی پر فخر ہے،آپ نے سپریم کورٹ کی لاج رکھی ہے،جسٹس ثاقب نثار

آپ میں اتنی انرجی کہاں سے آتی ہے حیران کن ہے،یہ انرجی ہم کو نئی نسل دے رہی ہے،پانی زندگی کے ساتھ جڑا ہے،تقریب سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی۔میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ :مجھے جسٹس ہانی پر فخر ہے،:آپ نے سپریم کورٹ کی لاج رکھی ہی:آپ میں اتنی انرجی کہاں سے آتی ہے حیران کن ہے،یہ انرجی ہم کو نئی نسل دے رہی ہے،:پانی زندگی کے ساتھ جڑا ہے،اللہ کا کرم ہے کہ اللہ نے ہمیں پانی کا ذخیرہ گلگت بلتستان میں بھی دیا،جب ڈیم کی پلاننگ کررہے تھے اس وقت ہر شخص کہہ رہا تھا کہ پانی کے بنا پاکستان کچھ نہیں۔

ہمیں آنے والی نسل کو زندگی دینی ہے،:ہم اپنے سمندروں کو آلودہ کررہے ہیں ، گلگت والوں نے دیا میر اور بھاشا ڈیم کے بنانے پر بہت پذیرائی کی۔انہوں۔نے کہا کہ گلگت بلتستان دیگر سورس آف واٹر ہمارے پاس موجود ہے اللہ کا احسان ہے ڈیم کے حوالے سے ہماری کئی میٹنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

ہر شخص کہہ رہا تھا میٹنگ میں کہ پانی کے بغیر پاکستان کچھ نہیں۔ہمیں مستقبل کا سوچنا ہے ہمیں اللہ نے عقل دی ہے ہمیں اپنے پانی کو بچانا ہے پانی کے استعمال کو بھی دیکھنا ہے۔

ہم اپنے سمندر کو آلودہ کررہے ہیں جو خطرناک ہے ہم سب کے لئے گلگت اور دیگر لوگ ڈیم بنانے کے عمل سے بہت خوش تھے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج میں مجھے بہت خوشی ہوئی یہاں آکر اور میں بڑا خوش نصیب ہوچھ ماہ پہلے یہاں سے جب گزرا تو اتنی گندگی تھی آج میں نے دیکھا کہ کتنی صفائی تھی میں نے اپنے لوگوں کو کہا کہ آج تبدیلی نظر آرہی ہیں۔

ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بہتر پاکستان دینا ہے پانی کی سہولتیں ہمیں اپنی نسلوں کو دینا ہے۔انہوںنے کہا کہ الیکشن بھی ہورہے ہیں میں بہت محتاط ہو کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا ۔میرے بیان سے کسی کو کوئی نقصان نہ ہوجائے لیکن میں ایک بات ضرور کہنا چاہتا ہوسپریم کورٹ لوگوں کے حق کے لئے ہر وہ بڑھ چڑھ کر آگیں ہوگی۔لوگوں کو بنیادی حقوق پہچانے کے لئے سپریم کورٹ ہر اقدامات کریگی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں