کراچی،25 جولائی کو پاکستان کو بدلنے کا دن ہے، آپ لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے گھر سے نکلنا ہوگا، عمران خان

آئی جی سندھ سے درخواست ہے کہ جلسہ گاہ تک جانے سے نہ روکا جائے، لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے میں آسانیاں پیدا کریں،چیئرمین تحریک انصاف کی کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 جولائی 2018 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) چیئرمین عمران خان کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئے۔ اس موقع پر ائیر پورٹ پر چیئرمین عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو پاکستان کو بدلنے کا دن ہے۔ آپ لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے گھر سے نکلنا ہوگا۔ آئی جی سندھ سے درخواست ہے کہ جلسہ گاہ تک جانے سے نہ روکا جائے۔

لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے میں آسانیاں پیدا کریں۔ لوگوں کو مزارِ قائد آنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں مزارِ قائد پہنچ کر ساری باتیں کروں گا۔ مجھ پر خود کش حملوں کی تھریٹ تھی لیکن کل میں بنوں اور کرک گیا،:ایک غیر ملکی مخلوق ہے جو اندرونی مافیا کیساتھ ملی ہوئی ہے،:اس غیرملکی مخلوق کے متعلق میں جلسے میں بتاؤں گا،الیکشن میں ہمارا حق ہے لوگوں کو اکٹھا کریں اور اپنا پیغام دیں ، لوگ شور مچارہے ہیں پری پول ریگنگ ہے، وہ لوگ شور مچارہے ہیں جنھوں نے پچھلی دفعہ دھاندلی کے ریکارڈ توڑے،انہوں نے کہا کہ :میرے پیچھے دو خودکش حملہ آور تھے ، : لوگوں کو نہ روکیں جلسہ میں آنے والے ہیں ، خلائی مخلوق کے علاوہ غیر ملکی مخلوق بھی ہے جو ملک میں یہ دہشتگردی کروا رہی ہے، ہم نے جانیں خطرے میں ڈال کر کرک اور بنوں میں جلسے کیے۔

(جاری ہے)

: کرک اور بنوں میں ہمیں دھمکی آمیز خط لکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کا25جولائی سے پہلے یہ آخری دورہ ہے۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں