جب تک ملک میں لسانیت کی بنیاد پر سیاست ہوتی رہیگی تب تک نفرتیں کم نہیں ہو نگی، مصطفی کمال

اتوار 22 جولائی 2018 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ جب تک ملک میں لسانیت کی بنیاد پر سیاست ہوتی رہیگی تو نفرتیں کم ہونے کی بجائے بڑھتی رہیں گی پی ایس پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نفرتوں کی سیاست کرنے کے بجائے محبتوں کے پیغام کو عام کیا یہی وجہ ہے کہ آج پاک سر زمین پارٹی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والوں کی جماعت ہیں آور 25جولائی کو عوام پی ایس پی کے انتخابی نشان ڈولفن پر مہر لگا کر ملک میں تبدیلی لائینگے۔

وہ شریف آباد 10 ڈاکخانہ، لیاقت کالونی لیاقت آباد، چاندی چوک پاپوش میں ریلی کے شرکا سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس شہر کی آبادی ستر لاکھ کم شمار کی گئی جو اس شہر کے کرتا دھرتا تھے ایم پی اے، ایم این اے اس شہر کا میئر ہونے کے باوجود بھی خاموش بیٹھے رہیاور پانچ سال اسمبلیوں میں بیٹھے رہتے ہیں اور آخری مہینے میں کہتے ہیں صوبہ بنائینگے یہ وہ لوگ ہیں جو جاگ مہاجر جاگ کہہ کر صرف اس شہر کے بچے مروانا چاہتے ہیں ان کو ہتھیا ر دیکر تم ان کے جذبات سے تو فائدہ اٹھا نا چاہتے ہولیکن جب وہ پھنس جائینگے گے تو تم ان سے لاتعلقی کردوگے انہوں نے کہا کہ کراچی پڑھے لکھے لوگوں کا شہر تھا اور آج اسکا 34 واں نمبر ہے میرے شہر کے لوگوں یہ لوگ ہمیں کہاں لے آئے ہمیں اپنے بچوں کے ہاتھوں میں قلم دینا ہے تعلیم سے آراستہ کرناہے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو آپ کو اپنے ووٹوں سے پی ایس پی کی ڈولفن کو کامیاب کرانا ہے جبکہ چئیرمن سید مصطفی کمال نے مکہ کالونی بلدیہ ٹاون 4 نمبر اور مشرف کالونی کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاون میں پانی کی کوئی لائن ڈائرکٹ نہیں تھی جب میں میئر تھا تو حب ریزر وائر سے سات لاکھ گیلن پانی کی لائن بلدیہ ٹاون تک پہنچائی تھی لیکن واٹر مافیہ نے اس لائن کو بعد میں چھلنی کردیاانہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کسی عہدے یا مراعات کیلئے آپ سے ووٹ نہیں مانگ رہا بلکہ آپ لوگوں کیلئے صاف پانی اس شہر کی صفائی اور معیاری تعلیم کیحصول کیلئے ووٹ مانگ رہا ہے اس موقع پر این اے 249 کی امیدوار فوزیہ حمید اور ایم اے 248 کے امیدوار یوسف شاہوانی اور پی ایس 112کے امیدوار امتیاز اکبر، پی ایس 116 کے امیدوار شاہنواز قریشی اور 115 کے امیدوار ثاقب صدیق بھی ہمراہ موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں