عمران خان کا انتخابی انقلابی منشور تبدیلی کا ضامن ہے ، نصرت واحد

اتوار 22 جولائی 2018 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) تحریک انصاف وومنز ونگ سندھ کی صدر نصرت واحد نے کہا ہے کہ عمران خان کا انتخابی انقلابی منشور تبدیلی کا ضامن ہے تحریک انصاف برسر اقتدار آکر دہشت گردی کے مکمل خاتمے، داخلہ و خارجہ پالیسی بہتر بنانے، غربت و بیروزگاری کے خاتمے، غیر ملکی قرضوں کو اتارنے، ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے عملی اقدامات کرے گی۔

وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں انتخابی دفاتر کے دورے کے موقع پر عمائدین شہر سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سسٹم کو بہتر بنایا جائیگا سندھ سے جاگیردارانہ نظام کے خاتمے ، ونی، وٹہ سٹہ کی شادی و دیگر فرسودہ رسومات کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا۔ عوام کو صحت و تعلیم کی سہولتوں کیلئے بجٹ میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

بلدیاتی نظام کے ذریعے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ترجیح دی جائیگی۔

کرپشن کی دیمک کا مکمل خاتمہ کیا جائیگا۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی پنجاب میں نواز لیگ کی حکومت بننا نا ممکن ہے۔ پنجاب کے عوام مسلم لیگ ن سے بیزار آچکے ہیں نواز لیگ میں صرف رشتہ داروں کو نوازا جاتا ہے عوامی مسائل حل نہیں کئے جاتے ہیں سندھ میں اس بار حقیقی تبدیلی ?ئیگی جبکہ زرداری ٹولے کو عوام ووٹوں کے بجائے جوتوں سے نوازے گی۔ 3سے 4بار وزارت اعلیٰ ہونے کے باوجود صوبہ موہن جو دڑو کا منظر پیش کر رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں