چیف جسٹس پاکستان نے ماڑی پور میں گریٹر کراچی سیوریج پلان ایس تھری منصوبے کا افتتاح کردیا

اتوار 22 جولائی 2018 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ماڑی پور میں گریٹر کراچی سیوریج پلان ایس تھری منصوبے کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سربراہ واٹر کمیشن جسٹس (ر) امیرہانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔علاوہ ازیں چیف جسٹس ثاقب نثار نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 180 ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو یومیہ 77 ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرے گا جس کی کٴْل لاگت 36,117 ملین سے زائد ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں