متحدہ مجلس عمل کراچی کو دوبارہ روشنیوں کاشہر بنائے گی،زاہد سعید

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے حلقہ NA-244 کے امیدوار زاہد سعید نے کہا ہے کہ حالیہ مردم شماری میں ایک منظم دھاندلی کے تحت کراچی کی آبادی بہت کم دکھائی گئی ہے اور اس کا ازالہ کرنے کے لیے فوری طور پر دوبارہ مردم شماری کراکر شہر قائد کراچی کی اصل آبادی کو حکومت پاکستان کی تمام دستاویزات میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔

کراچی کے تمام حقیقی مسائل کے حل کی جانب یہ پہلا قدم کہلائے گا۔

(جاری ہے)

وہ اپنے حلقہ انتخاب میں ایک کارنرمیٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔۔انہوں نے مزید کہاکہ حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی 14.9 ملین قرار دی گئی ہے جبکہ تمام متعلقہ اداروں اور ماہرین کا خیال ہے کہ کراچی کی آبادی کسی بھی صورت میں 25 ملین سے کم نہیں ہے۔ چنانچہ بدنیتی پر مبنی کراچی کی آبادی کے اعداد وشمار کو کم کرنے کے اس گھنائونے عمل کو انتخابات2018ء سے قبل کراچی میں ہونے والی منظم دھاندلی کے مترادف قرار دینا ایک تلخ حقیقت ہے اور درحقیقت یہ کراچی کے مینڈیٹ کوباقاعدہ حکومتی سطح پر چرانے کے مترادف ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں