بنوں و ڈی آئی خان میںامیدواروں پرحملے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار اورانتخابات کو سبوتازکرنے کی سازش ہے،اسدللہ بھٹو

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنماء اور این اے 242پر نامزد امیدوار اسداللہ بھٹونے کہا ہے کہ بنوں و ڈی آئی خان میںامیدواروں پرحملے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار اورانتخابات کو سبوتازکرنے کی سازش ہے،عوام اپنے اتحاد اورانتخابی سرگرمیوں میں بھرپورشرکت کرکے دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

کراچی کے روشن مستقبل اورمسائل کے حل کے لیے عوام 25جولائی کو دیانتدار قیادت کو ووٹ دیں،ایم ایم اے کی مخلص و دیانتدار قیادت ہی کراچی کی روشنیوں کو بحال اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،سابق میئر عبدالستارافغانی و نعمت اللہ خان کا کام اورکرادر پوری قوم کے سامنے ہے،عوام نے اپنے ووٹ کا درست فیصلہ نہ کیا توپھرآئندہ پانچ سالوں تک رونے دہونے اور ہاتھ ملنے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

وہ اوکھائی کمپلیکس، جنجارگوٹھ،یثرب گوٹھ اوراحمدجمال پاڑہ ایوب گوٹھ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔پی ایس 99اورپی ایس 100کے امیدواران مولانا محمد غیاث اورمحمد یونس بارائی سمیت مقامی ذمہ داران نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم نے ملک کرسندھ کو تباہ کیا ہے،پیپلزپارٹی مسلسل دس سال اقتدارمیں رہی مگرعملی طورعوام کی خدمت کی بجائے لوٹ مار کے سوا کچھ بھی نہیں کیا،اب تیسری بار سندھ میں اقتدار میں آنے کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔اس لیے عوم ایک بار پھر سبزباغدکھانے والوں کے بہکاوے میں نہ آئے،اس بار صرف دیانتدار قیادت کو کامیاب کیا جائے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں