پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کی جانب سے این اے 246 میں ریلی کا انعقاد کیا گیا

انشاء اللہ 25جولائی کے دن پاکستان کے عوام سب سے پہلے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ این اے 246کی جیت کی خوشخبری سنیں گے، راشد ربانی

اتوار 22 جولائی 2018 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کی جانب سے این اے 246 میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کا باقاعدہ آغاز مرکزی الیکشن آفس چاکیواڑہ سے شروع ہوا اور لیاری کے حلقہ 107، حلقہ 108 ، حلقہ 109 کے مختلف علاقوں لی مارکیٹ، ٹمبر مارکیٹ ، گھانچی پاڑہ، گھانس منڈی، عثمان آباد، گارڈن،بھین پورہ، شو مارکیٹ، مارواڑی لین سے ہوتے ہوئے واپس مرکزی الیکشن آفس میں اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں پی پی پی سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی،نبیل گبول، بلاول ہائوس کراچی کے ترجمان اعجاز درانی، سینیٹر یوسف بلوچ،ضلع سائوتھ کے صدر خلیل ہوت، صوبائی اسمبلی کے امیدوار جاوید ناگوری، رشید نورانی، حاجی عبدالمجید، شکیل چوہدری،شاہنواز شانی،شکیل ایرانی، یوسف ناز، اسلم سموں، اکرم بلوچ، ملا نعیم، اختر بروہی، نور محمد ہنگورو،ساجد شاہ سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے راشد ربانی،سینیٹر یوسف بلوچ، نبیل گبول، اعجاز درانی، شکیل چوہدری ودیگر کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی نے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کر دی ہے اور انشاء اللہ 25جولائی کے دن پاکستان کے عوام سب سے پہلے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ این اے 246کی جیت کی خوشخبری سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی نے ثابت کر دیا کہ لیاری صرف اور صرف بھٹو کا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں