الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضری پرریٹرنگ آفیسر نے سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ غلام حسین بھگیو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

پیر 23 جولائی 2018 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضری پرریٹرنگ آفیسر نے سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ غلام حسین بھگیو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریٹرنگ افسر پی ایس 107کے مطابق غلام حسین بھگیو جان بوجھ کر الیکشن ڈیوٹی پر نہیں آرہا ہے۔ غلام حسین کو شوکاز بھی جاری کیا گیا تھا جس کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا ریٹرنگ آفیسر نے غلام حسین کے 5 لاکھ روپے مالیت کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،ایس ایچ او تھانہ صدر متعلقہ آفیسر کو فوری گرفتار کرکے پیش کرے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں