کراچی، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پریزائیڈنگ افسر وحید اللہ کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کرلیا

پیر 23 جولائی 2018 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پریزائیڈنگ افسر وحید اللہ کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کا عدالت میں کہنا تھا کہ ملزم ڈی ایم سی میں سولہ گریڈ کا افسر ہے پی ایس 95 کے پولنگ اسٹیشن کیلیے پریزایڈنگ افسر مقرر کیا تھا ،انتخابی ڈیوٹی کیلیے اپنی جگہ زبیر نامی شخص کو بھیج دیا تفتیشی فاسر نے استدعا کی کہ زبیر نامی شخص کی گرفتاری کیلیے ریمانڈ دیا جائے ،انتخابی ڈیوٹی کے لیے ار او کے روبرو پیش ہواحلقہ 95 پی ایس کے ار او نے وحید اللہ اور زبیر کی گرفتاری کا حکم دیا،تھانہ سٹی کورٹ پولیس نے وحید کو گرفتار کرلیا ،ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ملزم کے خلاف عدالتی اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں