جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے بانی ایم کیوایم کے حق میں وال چاکنگ کرنے والے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پیر 23 جولائی 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے بانی ایم کیوایم کے حق میں وال چاکنگ کرنے والے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو بانی ایم کیو ایم کے حق میں وال چاکنگ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالت پیش کیا گیا پولیس کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم لندن کے کارکن وال چاکنگ کررہے تھے ،ملزم اورنگی ٹاون میں واقع دکانوں اور دیواروں پر جئے بانی ایم کیو ایم لکھ رہے تھے،دوسری سیاسی جماعتوں کے مابین نفرت عداوت اورشرانگیزی پھیلارہے تھے پولیس کے پہنچنے پر ملزم فرار ہوگئے جبکہ ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے اسپرے کین برآمد کیا ہے،ملزم حیدر علی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

،ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزموں کو گرفتار کرنا ہے تاہم عدالت نے عدالت نے ملزم کو چودہ روز کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے،ملزم کے خلاف تھانہ اورنگی ٹاون میں مقدمہ درج ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں