کراچی،تحریک انصاف کی ریلی کے دوران تشدد سے زخمی ہونے والا گدھا۔چل بسا

پیر 23 جولائی 2018 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) تحریک انصاف کی ریلی کے دوران تشدد سے زخمی ہونے والا گدھا۔چل بسا۔گزشتہ دنوں تحریک انصاف کی ریلی کے دوران انسانیت شرماگئی تھی جب انسان نما بھیڑیوں نے ایک گدھے پر سابق وزیر اعظم پاکستان۔نواز شریف کا نام لکھا اور پھر اس کو ریلی کیساتھ گھماتے رہے۔اور بعدازاں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور گدھے پر گاڑی بھی چڑھائی گئی۔

جس سے گدھا بے ہوش ہوگیا۔

(جاری ہے)

جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم اے سی ایف اینیمل کی جانب سے اس گدھے کو ریسکیو کیا گیا اور علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ ایسی ایف اینیمل کے مطابق سیاسی کارکنان کے تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا دم توڑ گیا ہے۔ اے سی ایف اینیمل کی سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز اس کی حالت بہتر تھی، وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوا اور بہتر طریقے اپنی غذا بھی لی۔ تاہم گدھے کے اندرونی زخم ٹھیک نہیں ہورہے تھے، ناک سے خون نکلنے کے باعث وہ سانس نہیں لے پارہا تھا اور پیرکی صبح اس کا بلڈ پریشر زیادہ تھا۔ اے سی ایف اینیمل کی جانب سے کہا گیاہے کہ واقعے کے بعد یہ جانور صرف ایک ہفتہ زندہ رہ سکا اور اب دم توڑ گیا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں