کراچی، الیکشن کے عام تعطیل کے سبب واٹربورڈ کے بلوں کی آخری تاریخ ادائیگی میں توسیع

پیر 23 جولائی 2018 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ نے الیکشن کے سلسلے میں عام تعطیل کے سبب واٹربورڈ کے بلوں کی آخری تاریخ ادائیگی میں توسیع کردی ہے ،ترجمان واٹربورڈ کے مطابق اس ضمن میں تمام متعلقہ بنکوں کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،ایسے صارفین جو کسی وجہ سے اب تک واٹربورڈ کے بل جمع نہیں کراسکے ہیں وہ 27 جولائی تک سرچارج کے بغیر بلوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں