سائو تھ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے گینگ وار کارندوں اور بھتہ خوروں سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 13 اگست 2018 23:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) سائو تھ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گینگ وار کارندوں اور بھتہ خوروں سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کھارادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پرچون کی دکان سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے 4 بھتہ خوروں انیس ولد حنیف عبدالرو ف ولد خان محمد، اویس ولد مجید اور محمد اکرم ولد عیسی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

جبکہ تھانہ چاکیواڑہ پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان عبید عرف مستری ولد اکرم، وسیم عرف قاسم ولد لال بخش، راشد عرف راکھا ولد عبدالصمد اور ظہیر احمد ولد محمد رفیق کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار زکری گروپ سے ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ گزری پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث 4 ملزمان محمد یونس ولد عبدالحمید، عبدالستار ولد محمد خان، ندیم ولد عبدالغفور اور عمران ولد عادم خان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 ٹی ٹی پستول بمعہ لوڈمیگزین اور محسن فرید نامی شخص سے چھینی گئے 15 سو روپے نقد بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

ادھر تھانہ ساحل نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان پولیس اہلکار عظمت اللہ جو کہ تھانہ سائٹ اے میں تعینات ہے، پولیس اہلکار سبحان جو کہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں تعینات ہے، سلمان ولد محمد بشیر، سمیر ولد غلام رضا، معیز علی ولد نصرت علی، شیراز ولد مستقیم، عبدالمعید ولد محمد اقبال اور شاہمیر ولد منصور شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار اہلکار اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں