سندھ کی جیلوں میں حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک مشینیں نصب کرنے کا سلسلہ جاری

سینٹرل جیل اورجووینائل جیل کراچی میں 2 مشینیں نصب کردی گئیں،تمام افسران اور اہلکاروں کو بائیومیٹرک کے ذریعے حاضری لگانے کی ہدایات

پیر 13 اگست 2018 23:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) سندھ کی جیلوں میں افسران اور اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک مشینیں نصب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل اورجووینائل جیل کراچی میں 2 مشینیں نصب کردی گئی ہیں،جیل پولیس ذرائع کے مطابق تمام افسران اور اہلکاروں کو بائیومیٹرک کے ذریعے حاضری لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے، جبکہ جیل کی دیواروں پر نوٹس بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں، ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران وقت کی پابندی اور یونیفارم پہننے کا خاص خیال رکھیں،بائیومیٹرک مشینوں کے زریعے جیل پولیس کے افسران و اہلکاروں کی آمد و روانگی کا ریکارڈ رکھا جاسکے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں