15ویں سند ھ اسمبلی اجلاس میں دو سگی بہنوں نے بھی بحیثیت رکن اسمبلی حلف اٹھایا

پیر 13 اگست 2018 23:56

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) 15ویں سند ھ اسمبلی کے اجلاس میں دو سگی بہنوں نے بھی بحیثیت رکن سندھ اسمبلی حلف اٹھایا ۔اسپیکر سند ھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ارکان سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے والوں میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دو بہنیں فریال تالپور اور ڈاکٹرعذرا پیچوہو بھی شامل تھیں ۔فریال تالپور لاڑکانہ جبکہ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نواب شاہ سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں