آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ،مولانا ڈاکٹر قاسم محمود

آج کا دن ملک کی ترقی ، استحکام کے عزم کا دن ہے، جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب

منگل 14 اگست 2018 15:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی کے صدر اور مجلس علمائے کراچی کے چیئرمین مولانا ڈاکٹر قاسم محمودنے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا مقدس ملک ہے ، آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ، آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں تو اس کے لیے لاکھوں افراد نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں ہیں ۔

آج کا دن ملک کی ترقی ، استحکام کے عزم کا دن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن آزادی کے موقع پر جامعہ اور اس کی تمام شاخوں میں بعد نماز فجر خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا ، بعد ازاں پرچم کشائی کی گئی ۔

(جاری ہے)

مرکزی تقریب کا انعقاد جامعہ میں کیا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر قاسم محمود نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا مقدس ملک ہے ، اس ملک کی آزادی کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ، آج ہم اگر آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں تو یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہے ، آج کا دن ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی جان و ما ل اور وقت اس ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے وقف کردیں ۔ انہوں نے کہا دشمن قوتیں ہمیں فرقوں اور مختلف لسانی اکائیوں کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں