کے الیکٹرک کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر سینٹ پیٹرک کیتھڈرل میں شجرکاری کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) کے الیکٹرک نے اپنی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ماحولیاتی استحکام کیلئے جاری کوششوں کے طور پر سینٹ پیٹرک کیتھڈرل میں نومنتخب کارڈینل ،معزز جوزف کوٹس کی موجودگی میں شجرکاری مہم انجام دی۔جشن آزادی کے موقع پر’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ کاپیغام عام کرنے کیلئے کیتھڈرل گرائونڈز میں 300سے زائد پور لگائے گئے اور تقسیم کئے گئے ۔

اس موقع پر کارڈینل کوٹس نے کے الیکٹرک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ،’’پودے لگانا ایک عظیم عمل ہے اورجو بھی شخص درخت لگانے کے عظیم کام میں مصروف ہے وہ ہمارے مشترکہ گھر ،اس زمین کی دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے پودے لگانے کا اقدام سرسبز پاکستان کی جانب ایک قدم ہے، جس کیلئے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

‘‘کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ،’’درختوں کی صورت میں پرچم کو بلند کرنا یوم آزادی منانے کا بہترین طریقہ ہے۔

پاکستان کو سرسبزاور صاف بنانے کی کوششوں کے طور پر ہم پہلے ہی 100,000پودے لگاچکے ہیں۔ہم درخت لگانے کے عمل کو فروغ دینے اور شعور بیدار کرنے کیلئے باغبانی کے ماہرین اور سوشل سیکٹرکے پارٹنرز کے ساتھ بھی تعاون کررہے ہیں۔‘‘کے الیکٹرک نے اپنے ’پلانٹ فار پاکستان ‘اقدام کے تحت دیگر اداروں کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے جن میں ڈبلیو ڈبلیو ایف، این ای ڈی، سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور متعدددیگر ادارے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ، پاور یوٹیلٹی کا بن قاسم پاور اسٹیشن ( BQPS-II) ISO 50001اور ڈبلیو ڈبلیو ایف گرین آفس کا درجہ حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا پاور پلانٹ ہے۔کے الیکٹرک میں توانائی کی بچت کے حوالے سے ایک ٹیم موجود ہے جوتوانائی کے تحفظ کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے سرگرم ہے اور ISO 50001 کے عالمی ضابطوں کے مطابق انرجی آڈٹ بھی انجام دیتی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں