پی ٹی سی ایل کی جانب سے ملک بھر میں 71ویںیوم آزادی پر بھرپور جشن

منگل 14 اگست 2018 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے پاکستان کااکہترواں یوم آزادی 14 اگست 2018ء کو جوش و جذبہ کے ساتھ منایا، جہاں اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف نو عیت کے پروگرام تشکیل دیئے گئے ۔ یکجہتی اور ملک سے محبت کے اظہار کے سلسلے میں ملک کے بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی گیئں ۔

13 اور 14 اگست کو پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرزکی عمارت پر خصوصی3D ڈیجیٹل میپنگ اوراینیمیشن لائٹ شو کا بھی اہتمام کیاگیا، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو دونوں دن اس لائیٹ شو سے لطف اندوز ہونے کاموقع فراہم کیا گیا ۔ لائٹ شو اپنی نوعیت کامنفرد شو تھا ، جو کہ دیکھنے والوں کے لئے خصوصی توجہ کا مرکز بنارہا۔

(جاری ہے)

فیملیزکی ایک بڑی تعداد نے لائٹ شومیں شرکت کی اور اس رنگا رنگ تقریب سے لطف اندوز ہوئے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے وہاں موجود پاکستان کے تاریخی علامتی نشانات کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں ۔

یومِ آزادی کے حوالے سے پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر پر صبح 8 بج کر 55 منٹ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس کے بعد اعلی انتظامیہ،ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی موجودگی میں کیک کاٹا گیا۔ شرکاء نے بیجز اور چھوٹے پرچموں کی نمائش بھی کی ۔ 14 اگست کے موقع پرلائیو بینڈ اور آرکیسٹراکا بھی اہتمام کیا گیا اور بچوں نے اس کے ساتھ گا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اس لمحہ کویادگار بنایا۔

اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر، سید مظہر حسین نے کہا " پی ٹی سی ایل نے ایک قومی کمپنی کے طور پر ہمیشہ پاکستان کا یومِ آزادی بھر پور جوش وجذبہ کے ساتھ منایا ہے ، ہمارے ملازمین نے بھی دن کی مناسبت سے منعقدہ ملک گیر سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ملک سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔" انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم ہم پرجوش، محب وطن اور پرامید ہیںاور زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابیاں حاصل کرنے کی شاندار صلاحیت رکھتے ہیں۔ قیام پاکستان سے لے کر اب تک پی ٹی سی ایل نے قوم کو ایک دوسرے سے منسلک کیا ہے اور اس 14 اگست پر آزادی کی دھن سنا کر کے تمام پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ دھن ہماری قومی ثقافت کی حقیقی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں