پیپلز پارٹی کا نامزدگورنرعمران اسماعیل کے بیان پرتحریک انصاف سے پارٹی پالیسی واضح کرنے کا مطالبہ

پی ٹی آئی قیادت سندھ میں متنازع نامزدگورنرکے فیصلے پرنظرثانی کرے،عمران اسماعیل نے بدزبانی بند نہ کی تو احتجاج کرینگے، نثار کھوڑو

منگل 14 اگست 2018 16:30

پیپلز پارٹی کا نامزدگورنرعمران اسماعیل کے بیان پرتحریک انصاف سے پارٹی پالیسی واضح کرنے کا مطالبہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پیپلز پارٹی نے نامزدگورنرعمران اسماعیل کے بیان پرتحریک انصاف سے پارٹی پالیسی واضح کرنے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزدگورنرکراچی عمران اسماعیل کے بیان پرپیپلزپارٹی نے شدیدردعمل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل سے گورنرشپ کاعہدہ ہضم نہیں ہورہااگر انہوں نے بدزبانی بندنہیں کی تواحتجاج کریں گے،پی ٹی آئی قیادت سندھ میں متنازع نامزدگورنرکے فیصلے پرنظرثانی کرے،عمران اسماعیل گورنرکے منصب کاحلف لینے سے پہلے ہی متنازع بن چکے ہیں،بلاول ہاوس سابق وزیراعظم اورسابق صدرپاکستان کا گھرہے ،بلاول ہاوس کی دیواریں گرانے کے بیان پرپی ٹی آئی قیادت پارٹی پالیسی بتائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں