شہر قائد میں 71 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

منگل 14 اگست 2018 18:49

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) شہر قائد میں 71 واں یوم آزادی منگل کو ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز ملک کی ترقی و سالمیت کے لئے نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں اور 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

(جاری ہے)

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔مسلح افواج کے نمائندوں، مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عام شہریوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ سرکاری و نجی اداروں کے دفاتر میں پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں