جو لا ئی میں 5659ملین روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا،مشتا ق احمد شاہ

منگل 14 اگست 2018 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء)نگرا ن صو با ئی وزیر آبپا شی ،پبلک ہیلتھ انجینئر نگ و دیہی تر قی ،بین الصو با ئی را بطہ اور ایکسا ئز ٹیکسیشن مشتا ق احمد شاہ نے کہا ہے کہ ما لی سال کے دورا ن ما ہ جو لا ئی مختلف ٹیکسز کی مد میں مجمو عی طو ر پر 5659.254ملین رو پے وصول کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کے دورا ن اسی عر صے کے دورا ن 4976.246 ملین رو پے کئے گئے تھے۔

یہ با ت انہو ں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہوئے کہی۔ اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت اعجا ز احمد مہیسر ڈائریکٹر جنر ل شبیر احمد شیخ ،شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسرا ن نے بھی شرکت کی۔اجلا س کو بریفنگ دیتے ہو ئے ڈائریکٹر جنرل ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ نے بتا یا کہ مو ٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 603.079ملین رو پے ،انفرا اسٹرکچر سیس کی مد میں 4350.500ملین روپے اور پرو نشنل ٹیکس کی مد میں 56.077ملین رو پے وصول کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ نے مزید بتا یا کہ کا ٹن ٹیکس کی مد میں 0.493ملین ر وپے جا ئیدا د ٹیکس کی مد میں 252.565ملین روپے ،انٹر ٹینمنٹ ٹیکس ڈیو ٹی کی مد میں 6.910ملین رو پے ٹیکس حا صل کیا گیا جبکہ بقا یا رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کی گئی۔اس مو قع پر اجلا س سے خطا ب کرتے ہو ئے نگرا ن صو با ئی وزیر آبپا شی ،پبلک ہیلتھ انجینئر نگ و دیہی تر قی ،بین الصو با ئی را بطہ اور ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مشتا ق احمد نے ٹیکسیز کی وصولی کی صو رتحال پر اطمینا ن کا ظہا ر کر تے ہو ئے افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکسز کے اہدا ف حاصل کر نے کیلئے مزید محنت کریں تا کہ جلد از جلد مطلو بہ اہدا ف حا صل کئے جا سکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں