کے ایم سی وڈی ایم سیز کے ملازمین عیدالاضحی پر کام کرنے نہ کرنے کے بارے میں اہم فیصلہ کل کرینگے،سید ذوالفقار شاہ

منگل 14 اگست 2018 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) میونسپل ورکرزٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ کے ایم سی وڈی ایم سیز کے ملازمین عیدالاضحی پر کام کرنے نہ کرنے کے سلسلے میں اہم فیصلہ بروز بدھ 15اگست کو کرینگے بلدیاتی ملازمین گذشتہ سال اعزازیہ ادا نہ کرنے پر عیدالاضحی پر کام کرنے کو تیار نہیں ہیں اس سلسلے میں اجتماعی فیصلہ15اگست کو الائنس کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کا نظام سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ذمے ہونے کے بعد اب یہ کام کرنااسی کی ذمہ داری ہے لیکن ڈی ایم سیز کے چیئرمین بیگانی شادی میں عبداللهدیوانے کا کردار ادا کررہے ہیں اور اب یہ کام بغیر اعزازیئے کی ادائیگی کے ڈی ایم سیز کے ملازمین سے کروانا چاہتے ہیں جسکی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی ۔انہوں نے ڈی ایم سیز کی الائنس میں شامل جماعتوں کا اجلاس 15اگست کو سہ پہر3بجے طلب کیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں