بلدیاتی ملازمین کے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،حافظ مشتاق کوریجو

منگل 14 اگست 2018 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو ،صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت نے کہا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔کراچی سے کشمور تک بلدیاتی ملازمین نے فیڈریشن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے فیڈریشن اس اعتماد پر پورا اترے گی۔

حقوق کی جدوجہد کے لیے عنقریب کشمور سے کراچی تک لانگ مارچ کیا جائے گا ۔انہوں نے کراچی ڈویثرن کے رہنمائوں راجہ سعید ،ملک نواز،صالح شیدی ،گل اسلام کی جانب سے سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی من مانیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ملازمین کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے ۔

(جاری ہے)

عیدالاضحی پر کام چھوڑ ہڑتا ل کے معاملے میں صوبائی صدر سیدذوالفقارشاہ کو اختیار دیا گیا کہ وہ کراچی کی چھ ڈی ایم سیز کے محنت کشوں کو اعتماد میں لیکر کوئی متفقہ فیصلہ کریں جس پر فیڈریشن صوبے بھر میں عملدرآمد کروائے گی ۔

اجلاس میں تمام ڈویثرل باڈیز کو عیدالاضحی کے فوری بعد مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کا اہم اجلاس صوبائی صدر سیدذوالفقارشاہ کی زیر صدارت کراچی میں کے ایم سی ورکشاپ میں ہوا ۔اجلاس میں صوبائی چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو (نوڈیرو) ،نائب صدر شوکت بھرڑو(جیکب آباد) ،جوائنٹ سیکریٹری شاہد محمد (ٹھل) ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت (حیدرآباد) ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر) ،جوائنٹ سیکریٹری عبدالہادی مرکیانی (رتوڈیرو) ،فنانس سیکریٹری قلندربخش شاہانی (لاڑکانہ) ،کراچی ڈویثرن کے رہنمائوں ملک نواز ،گل اسلام ،صالح شیدی ،عبید بلوچ ،راجہ سعید ،نوشاد بلوچ ،عبدالحمید ،غلام حسین شاہ ،اشرف اعوان ،واٹربورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے نائب صدر اشرف اعوان ،حیدرآباد ڈویثرن کے رہنما سیدذاکر حسین رضوی ،امداد علی ،عارف گدی ،اقبال حسین پٹھان ،نیاز محمد اور دیگر نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں