متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام 71 واں یوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا

تمام ضلعی دفاتر، ٹاؤن دفاتر،یونین کونسلزمیں پرچم کشائی

منگل 14 اگست 2018 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کا71 واں یوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے تمام ضلعی دفاتر، ٹاؤن دفاتر،یونین کونسلزمیں پرچم کشائی کی گئی،ایم کیو ایم کے عارضی صدر دفتر پر بھی پرچم کشائی کی گئی۔ایم کیو ایم پاکستان نی13 اور14 اگست کی درمیانی شب قومی اور ملی نغموں پر مشتمل مختلف علاقوں پر پروگرام منعقد کئے۔

جبکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان نے 14 اگست کے موقع پر کراچی ،حیدرآباد،میر پورخاص ،سکھر،ٹنڈوالہ یارسمیت سندھ کے علاوہ پاکستان بھر کے ضلعی دفاتر پر بھی پر چم کشائی کی گئی اور خصوصی دعائیں کی گئی،دعاؤں میں پاکستان کو مضبوط و مستحکم کرنے کے علاوہ اسکے خلاف تمام تر سازشوں کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔پر چم کشائیو ں میں رابطہ کمیٹی کے اراکین ،مختلف اضلاع ،ٹا ؤنز ،یو نین کو نسلز ذمہ داران کے علا وہ عوام کی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔قومی نعمو ں پر مشتمل پر وگر امو ں میں معر وف گلوکار وں کے علا وہ مقامی فنکا روں نے بھی شرکت کی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں